وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ، 16 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت متعارف

اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا، ہے، حکام

پنجاب میں 16 سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت متعارف کرادی گئی جب کہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اب نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلانے کے لیے 18 سال کی عمر تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس کے تحت وہ مقررہ شرائط پوری کرنے کے بعد موٹرسائیکل چلانے کے مجاز ہوں گے۔

16 سال سے 17 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جوونائل پرمٹ فیس 1,000 روپے جبکہ 17 سال سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ 16 سے 18 سال عمر کے جوونائل پرمٹ ہولڈرز موٹرسائیکل 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر نہیں چلا سکیں گے۔ نوجوانوں کی حفاظت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے والدین یا گارڈین کی اجازت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جوونائل پرمٹ کے حصول کے لیے آنے والے تمام نوجوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے والدین یا قانونی گارڈین کو ساتھ لے کر لازمی آئیں، والدین یا گارڈین شناختی کارڈ کی کاپی اور ایک عدس فوٹو بھی ااتھ لائیں گیں

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا، ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانا اور سڑکوں پر محفوظ سفر کے کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔

Load Next Story