پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کررہے ہیں۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی وجہ سے ایران کیساتھ دوسرے مرحلے کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے میں شہید آیت اللہ خامنائی کی تدفین ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہوئی، کل صبح جب ایرانی صدر نے معاہدے پر دستخط کردئیے تو پھر سویٹزرلینڈ جانے کا مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ساٹھ روز کے اندر اندر دوسرے مرحلے کے مذاکرات مکمل کرنے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں موجود اپنے آفیشلز کو واپس بلالیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کررہے ہیں۔