فتنۃ الہندوستان کا گمراہ کن پروپیگنڈا ناکام، 3 نوجوانوں کا شدت پسند گروہ سے لاتعلقی کا اعلان

ہمارے نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے باعث غلط راستے پر چلے گئے تھے، مولانا ہدایت الرحمٰن

کوئٹہ:

گوادر سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں اسد جلال، شریف اور اکرم نے فتنۃ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے پاکستان سے غیرمتزلزل وفاداری اور وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا۔

گوادر پریس کلب میں نوجوانوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے نوجوان گمراہ کن پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے منفی استعمال کے باعث غلط راستے پر چلے گئے تھے۔

نوجوان نے کہا کہ گمراہ عناصر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، وطن عزیز پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ نوجوان شدت پسند تنظیموں کا ساتھ چھوڑ کر گھروں کو واپس آئیں اور تشدد کا راستہ ترک کریں، واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پُرامن اور جمہوری جدوجہد میں ہے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ والدین بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ گمراہ کن عناصر کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں، بلوچستان کے نوجوان جمہوری اور سیاسی جدوجہد کا حصہ بنیں اور پُرامن طریقے سے اپنے حقوق حاصل کریں۔

Load Next Story