کیوی فاسٹ بولر میٹ ہنری نے ٹیسٹ میں 21 سال بعد تاریخ رقم کر دی

فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا

لندن:

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوول ٹیسٹ میں میچ کے دوران 11 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ہنری 2005 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے عظیم لیگ اسپنر شین وارن کے بعد اوول میں ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیون میلکم کے بعد اوول میں 10 وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے فاسٹ بولر بھی ہیں۔

میٹ ہنری کی حالیہ فارم غیر معمولی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے گزشتہ 12 ٹیسٹ میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں، جو جدید دور کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے ڈیل اسٹین کے سنہری دور کے قریب ترین کارکردگی ہے۔

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے 2008-09 کے دوران تقریباً اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں 80 سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ

Load Next Story