سمندر میں ریسکیو کیے گئے 8 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں ریسکیو کیے گئے 8 ایرانی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت فراہم کرتے ہوئے ان کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کیے.
ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایرانی شہریوں کو بحری جہاز MMA VALOUR نے سمندر میں ریسکیو کیا تھا جس کے بعد پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ان کے استقبال، دستاویزات کی کارروائی،طبی معائنے اور وطن واپسی کے لیے ضروری انتظامات کی نگرانی کی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ، پاک بحریہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، ایران کے قونصل جنرل اور دیگر متعلقہ قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔