ایرانی قدس فورس نے اسرائیل کو لبنان سے انخلاء کی وارننگ دے دی

اگر اسرائیل نے اپنی جارحیت اور قبضہ جاری رکھا تو اسے طاقت کے ذریعے لبنان سے نکال دیا جائے گا، اسماعیل قانی

ایرانی قدس فورس نے اسرائیل کو لبنان سے سے انخلاء کی وارننگ دے دی۔

پاسداران انقلاب کے قدس فورس کے چیف نے اسرائیل کا وارننگ دی ہے کہ وہ لبنان سے نکل جائے ورنہ اسے 2000 والی تاریخی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر اپنی جارحیت اور قبضہ جاری رکھا تو اسے طاقت کے ذریعے لبنان سے نکال دیا جائے گا۔

اسماعیل قانی نے کہا کہ اگر اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے اپنے پیروں پر واپس نہ گئی تو 2000 والا تاریخی لمحہ دوبارہ دہرایا جاسکتا ہے جب اسرائیلی فوج لبنان سے شکست کے بعد بھاگ گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہر سال 25 مئی کو لبریشن ڈے منایا جاتا ہے جب اسرائیلی فوج نے 22 برس قبضے کے بعد لبنان سے انخلاء کیا تھا۔

متعلقہ

Load Next Story