18 گھنٹے کے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ سے ایران روانہ
سوئٹزرلینڈ میں جنگ بندی کیلئے 18 گھنٹے کے طویل اور سخت مذاکرات کے بعد ایرانی وفد ایران روانہ ہوگیا۔
ایرانی حکومت نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ایران کی مذاکراتی ٹیم 18 گھنٹے اعلیٰ سطح کی سفارتی مشاورت اور سخت مذاکرات کے بعد سوئٹزرلینڈ سے ایران روانہ ہوگئی ہے۔
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کررہے تھے جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کررہے تھے۔
The Iranian delegation, led by Parliament Speaker Mohammad Bagher Qalibaf, has departed Switzerland for Tehran following 18 hours of intensive, high-level diplomatic consultations and strategic negotiations. #Iran #Diplomacy #Switzerland@araghchi @mb_ghalibaf https://t.co/nwVlxVBUbQ pic.twitter.com/EU42QeeWit
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) June 22, 2026
لوسیرن کے مقام پر جنگ بندی کے اہم مذاکرات میں فریقین نے حتمی معاہدے کیلئے ایک 60 روزہ روڈمیپ کی منظوری دی ہے۔