وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزلینڈ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزلینڈ کا دورہ مکمل کر کے وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد زیورخ کے ہوائی اڈے سے وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے۔

زیورخ ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سلیم بٹ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعمل درآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کی۔

ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کئی گھنٹوں جاری رہے جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

Load Next Story