بھارت کی جین زی تحریک مودی سرکار کیلئے بڑا امتحان بن گئی
مودی کی ناکام پالیسیوں کیخلاف سوشل میڈیا سے شروع کاکروچ جنتا پارٹی کی مقبولیت اور طاقت میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔
عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نےنئی دہلی میں جاری دھرنا وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ نئی دہلی کی جون کی شدید گرمی میں درجنوں مظاہرین نے رات سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سو کرگزاری۔
سی جے پی کے بانی ابھیجت دیپکے نےنوجوانوں کے مسائل سے متعلق آن لائن شروع ہونے والے احتجاج کو سڑکوں پرمنتقل کردیا، الجزیرہ کے مطابق امتحانی پرچوں کےباربارلیک ہونے اوربڑھتی بے روزگاری نے بھارتی نوجوانوں میں شدید غصہ پیدا کررکھا ہے۔
بین الاقوامی جریدے ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے تجزیہ کےمطابق یہ جین زی احتجاج سری لنکا،بنگلہ دیش اورنیپال کی طرزپربھارتی نوجوانوں میں موجود وسیع بے چینی کیخلاف ایک تحریک کا آغاز ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک بھارتی نوجوانوں کے مسائل اجاگر کرکے بی جے پی حکومت کی نااہلی کوسامنے لے آئی۔