رجب بٹ کی زنجیر سے ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں زنجیر سے ماتم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو کب کی ہے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بعض افراد نے اس عمل کو عقیدت اور مذہبی وابستگی قرار دیتے ہوئے رجب بٹ کی حمایت کی، جبکہ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔

رجب بٹ کی جانب سے تاحال اس وائرل ویڈیو اور اس پر ہونے والی بحث کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم اس سے قبل بھی ماہِ محرم میں رجب بٹ کی کبھی مجالس میں شرکت اور ماتم کی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

Load Next Story