وینزویلا کے ہولناک زلزلے سے قبل گوگل ایپ نے کس طرح خطرے سے خبردار کیا؟

صارفین نے گوگل ایپ کی جانب سے موصول ہونے والا الرٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے

وینزویلا میں آنے والے زلزلے سے قبل گوگل کی زلزلہ الرٹ ایپ نے صارفین کو خبردار کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وینزویلا میں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح ایک منٹ کے اندر 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلہ آیا جس نے رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو زمین بوس کردیا۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے 164 افراد ہلاک جبکہ 1 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور یہ تعداد بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی صارفین نے اسکرین شارٹس شیئر کیے اور دعویٰ کیا کہ انہیں گوگل زلزلہ ایپ سے پہلے ہی وارننگ موصول ہوگئی تھی۔

ایک صارف کے بقول گوگل نے چند لمحے قبل 6.2 شدت زلزلے کا الرٹ بھیجا اور بتایا تھا کہ اس کی گہرائی 341 کلومیٹر ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپ کا بروقت آگاہ کرنا دراصل جدید اسمارٹ فون میں نصب ایک خاص سینسر ایکسیلرومیٹر کی وجہ سے ہے کیونکہ یہ زمین کی تہہ میں ہونے والی لرزش کو محسوس کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زمین کے اندر کوئی لرزش ہوتو بالخصوص اینڈرائیڈ فون سے بطور علامت خود بہ خود ایپ کو میسج جاتا ہے اورپھر اس کو الرٹ کی صورت میں اُن صارفین تک پہنچا دیا جاتا ہے جنہوں نے ایپ انسٹال کی ہوتی ہے۔

متعلقہ

Load Next Story