پاک بحریہ کے شہید افسر کی باہمت اہلیہ نے پاکستان نیوی میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کرلیا

میرے شہید شوہر لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی شہادت سے میرے اندر بھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، الویرا حمزہ

پاک بحریہ کے شہید افسر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی شہادت کے غم کو عزم و حوصلے میں بدلتے ہوئے پاک بحریہ میں بطور آفیسر کمیشن حاصل کر لیا۔

لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی حوصلہ مند اہلیہ الویرا حمزہ نے کمانڈنٹ گول میڈل جیت کر پاک بحریہ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جوائن کیا ہے۔

الویرا حمزہ نے کہا کہ میرے شہید شوہر لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی شہادت سے میرے اندر بھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، میں نے جس یونیفارم میں اپنے شوہر کو دیکھا، آج اس جیسا یونیفارم پہن کر اسی مقام پر کھڑی ہونا میرے اور میری بیٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔

لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی حوصلہ مند اہلیہ الویرا حمزہ کا پاک بحریہ میں بطور آفیسر شمولیت اختیار کرنا تمام پاکستانی خواتین کے لیے روشن مثال ہے۔

Load Next Story