فضا علی کی ویڈیو پر دانش اور یاسر نواز کا مزاحیہ ردعمل وائرل
فضا علی کی شوہر اعجاز خان کیساتھ کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں
اداکار و میزبان فضا علی نے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر اور دانش نواز کا ردعمل خوب وائرل ہو رہا ہے۔
اس حالیہ ویڈیو میں فضا علی پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں فضا علی اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھتی ہیں، جس کے بعد اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں۔
دانش اور یاسر نے بھی اس ہی ویڈیو کو بےحد مزاحیہ انداز میں ری کری ایٹ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔