ٹائر پنکچر ہونے پر دنانیر مبین کا تنہا نہ رہنے کا فیصلہ؟ دلچسپ وجہ بتادی
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ایک مزاحیہ انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھیڑ دی۔ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہونے کے بعد اداکارہ نے ایسا تبصرہ کیا جسے کچھ صارفین نے ہنسی مذاق قرار دیا، جبکہ بعض نے خودمختاری کے حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیا۔
دنانیر مبین نے بتایا کہ سفر کے دوران ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے مدد کے لیے ریسکیو اہلکاروں سے رابطہ کیا۔ مسئلہ حل ہونے پر انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’ٹائر پنکچر ہونے کے بعد اب میرا آزاد اور خودمختار رہنے کا دل نہیں چاہتا۔‘‘
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اب ان کا دل چاہتا ہے کہ کوئی ان کا لاڈ پیار کرے، ان کا خیال رکھے، جبکہ وہ بے فکر ہو کر جنگلوں کی سیر کریں اور بنانا بریڈ بناتی پھریں۔ ساتھ ہی انہوں نے بروقت مدد فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب متعدد صارفین نے اس مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کسی مشکل وقت میں دوسروں سے مدد لینا یا کسی پر انحصار کرنا ہرگز خودمختاری کے خلاف نہیں۔ کچھ لوگوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ایک مزاحیہ پوسسٹ کو غیر ضروری سنجیدگی سے کیوں لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دنانیر مبین 2021 میں اپنی مشہور وائرل ویڈیو ’’پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے کے بعد شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں۔ بعد ازاں انہوں نے ’’صنفِ آہن‘‘ سمیت متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔