فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل سے متعلق سمپسنز کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ 1997 میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل سے متعلق سمپسنز میں پیشگوئی کی گئی ہے

دہائیوں سے مشہور اینی میٹڈ شو ’دی سمپسنز‘ کی فیفا 2026 ورلڈکپ کے حوالے سے ایک اور پیشگوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35 سال پہلے ریلیز ہونے والا کارٹون شو ’’دی سمپسنز‘‘ محض ایک تفریحی سیریز نہیں بلکہ مختلف پیشگوئیوں کی وجہ سے آج بھی توجہ کا مرکز ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ سیریز عام شائقین کی تفریح سے بڑھ کر صحافت اور عالمی سیاست کے طالب علموں کے ایک پیچیدہ معمے میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ٹرمپ کو صدارت ملنے سمیت دیگر دنیا کے بڑے واقعات کے حوالے سے سمپسنز میں دکھائی گئی کئی پیشگوئیوں کو درست قرار دیا جاتا ہے۔

دعویٰ کیا ہے؟

اب ایک بار پھر فیفا ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے سمپسنز کی ایک پیشگوئی انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل میکسیکو اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 1997 میں نشر ہونے والی سمپسنز کارٹون کی ایک قسط ’کارٹیج فیملی‘ میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی تھی۔

اس دعوے پر کئی صارفین یقین کر بیٹھے اور بہت زیادہ حیران بھی ہیں کیونکہ میکسیکو کی ٹیم نے راؤنڈ کے میچ جیتنے کے بعد ااگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ پرتگال کا فیصلہ جمعے کو شیڈول میچ میں ہونا ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

انٹرنیٹ پر ہونے والے دعوے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ اس میں دو ممالک کی ٹیموں کے درمیان فائنل کی پیش گوئی تو کی گئی ہے تاہم اس میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

 

اس سے قبل سمپسنز کی اس قسط کو 2018 اور 2022 کے ورلڈکپ کے دوران میں بھی شیئر کیا گیا تھا۔

Load Next Story