پشاور؛ ماں اور کمسن بچے کو قتل کرکے کنویں میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پشاور:
متنی کے علاقے پاسنی میں ماں اور کمسن بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد کنویں میں پھینکنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ماں بیٹے کے قتل، تخریب کاری اور دیگر سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہلاک ملزم کی شناخت سکندر عرف لمبا ولد علاءالدین کے نام سے ہوئی۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 29 جون کو رات کے وقت ماں اور 7 ماہ کے کمسن بیٹے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا تھا۔
ملزمان اور پولیس کا اخون بابا قبرستان مریم زئی میں آمنا سامنا ہوا، فرار شدہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔