پمز اسپتال سے نومولود بچے کو فوری والدہ کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد

یڈیشنل سیشن جج محمد علی ورائچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بچے کی نانی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے  (پمز) اسپتال سے نومولود بچے کو فوری طور پر والدہ کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد علی ورائچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بچے کی نانی کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پمز کے معالجین نے نومولود بچے کی والدہ کے مزید علاج کی سفارش کی ہے اور وہ تاحال زیر علاج ہیں، اس لیے انہیں مزید طبی نگہداشت کی ضرورت ہے۔

درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پمز انتظامیہ نومولود نواسے کی حوالگی کے بدلے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے، تاہم پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ بچے کی والدہ کی طبی حالت کے باعث ان کا علاج جاری رکھنا ضروری ہے، جس کی بنیاد پر عدالت نے فوری حوالگی کی درخواست مسترد کر دی۔

Load Next Story