آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس طلب
آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور ہڑتال کی صورتحال کے تناظر میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اپوزیشن ذرائع کے مطابق اجلاس اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اختر مینگل، شاہد خاقان عباسی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شریک ہوں گے، جبکہ سید زین شاہ اور اسد قیصر کی بھی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ احتجاجی صورتحال، حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔