اسرائیل نے امریکا کے ’واحد اتحادی‘ کا دعویٰ رد کردیا، بھارت کو دوست قرار دے دیا

 نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اسرائیل سفارتی طور پر تنہا ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے تبصروں کو مسترد کردیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا دنیا میں اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی رہ گیا ہے۔

فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اس امریکی نائب صدر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اسرائیل سفارتی طور پر تنہا ہے۔

نیتن یاہو نے بھارت اور اس کے 1.4 ارب آبادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے علاوہ بھی اسرائیل کے ساتھ مضبوط عالمی حمایت ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں جے ڈی وینس کا احترام کرتا ہوں اور ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کی ہر بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ اور دوست بھی ہیں جیسے کہ بھارت۔ آپ جانتے ہیں کہ اس کی 1.4 ارب کی آبادی ہے اور ہمیں وہاں زبردست حمایت حاصل ہے۔

Load Next Story