اسلام آباد میں سرکاری اسپتال کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق

عمر مختار کے آر ایل اسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن اور 5 بچوں کا باپ تھا

اسلام آباد:

اسلام آباد میں سرکاری اسپتال کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والا شخص عمر مختار کے آر ایل اسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن کے طور پر ملازم تھا۔ وہ صبح ڈیوٹی پر آیا اور اسپتال کی تیسری منزل پر جا کر مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمر مختار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 48 سالہ عمر مختار پانچ بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story