راولپنڈی میں 300 روپے کے تنازع پر نوجوان قتل

ڈھوک کالا خان میں کزن نے اپنے ہی کزن کو 300 روپے کے تنازع پر چھری کے وار سے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں 300 روپے کے لین دین پر ملزم نے اپنے کزن کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں کزن نے کزن کو 300 روپے کے  لین دین تنازعے پر چھریاں مار کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمیر کی پولڑی شاپ تھی جہاں اسکا متوفی کزن حیدر بھی کام کرتا تھا، کچھ دن قبل حیدر نے کام چھوڑ دیا تھا جبکہ مزدوری کے تین سو روپے بقایا تھے جو وہ لینے کیلیے اپنے کزن عمیر کے پاس آیا تھا۔

حیدر نے  تین سو روپے کا مطالبہ کیا تو عمیر کے انکار پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوا، جس کے بعد عمیر نے چھریوں کے وار کیے، جس سے حیدر شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی  جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Load Next Story