32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور میں شاندار کامیابی سے اختتام پذیر

ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل ہوئی

پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر عالمی سطح پر اپنی مسابقت اور برآمدی صلاحیت کے باعث مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے

ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش لاہور ایکسپو سینٹر میں کامیابی سے مکمل ہوئی۔

اختتامی تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تین روزہ نمائش کے دوران اندازاً 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کے کاروباری معاہدے طے پائے، نمائش میں 55 ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی اور وسیع کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔

نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز،  425 سے زائد کمپنیوں اور55  ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی، جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش میں 8سے زائد ممالک کے تجارتی وفود نے نمائش میں شرکت کرکے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر عالمی اعتماد کا اظہار کیا۔

نمائش کے دوران جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پیش کیے گئے، ایونٹ نے غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش نے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی عالمی مسابقت، برآمدی ترقی اور صنعتی استحکام کو نمایاں کیا ہے۔

 

Load Next Story