بھارت انڈونیشیا کو براہموس میزائل فراہم کرے گا، دونوں ممالک میں معاہدہ طے

رائٹرز کے مطابق براہموس معاہدے کی مالیت تقریباً 63 کروڑ امریکی ڈالر ہے

بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں دونوں ممالک نے براہموس سپرسونک کروز میزائل اور فضا میں مار کرنے والے میزائل کی فراہمی سے متعلق معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے جکارتہ کے دورے کے دوران طے پائے۔

معاہدے کے تحت بھارت انڈونیشیا کو براہموس میزائل نظام فراہم کرے گا، جبکہ بھارتی دفاعی کمپنی بھارت ڈائنامکس لمیٹیڈ اور انڈونیشیا کی ریپبلیکورپ کے درمیان ایسٹرا میزائلوں سے متعلق تعاون کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔

ایسٹرا میزائل انڈونیشیا کے روسی ساختہ سوخوئی (Su-27/Su-30) لڑاکا طیاروں میں نصب کیے جائیں گے۔

رائٹرز کے مطابق براہموس معاہدے کی مالیت تقریباً 63 کروڑ امریکی ڈالر ہے، جس میں میزائلوں کے ساتھ تربیت، بنیادی ڈھانچے، دیکھ بھال اور لاجسٹک معاونت بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے بعد انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے بعد براہموس میزائل حاصل کرنے والا خطے کا ایک اور ملک بن جائے گا۔

Load Next Story