دکی: موٹرسائیکل پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا

 

بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں موٹرسائیکل پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے والا موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ، قوم مری، سکنہ کلی ڈنیمہ، تحصیل لونی کے نام سے ہوئی ہے۔

Load Next Story