سب سے بڑے کاغذی طیارے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

اس طیارے کے پروں کا پھیلاؤ 65.75 فٹ جبکہ اس کی لمبائی 23 فٹ ہے

اٹلی کی یونیورسٹی آف پیسا کے طلبا نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی طیارہ تیار کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

پروجیکٹ آئیکارس کے نام سے کام کرنے والے طلبا نے انجینئرنگ ایجوکیشن انفلوئنسر جیکی ڈیل کی مدد سے صرف کاغذ اور گوند استعمال کرتے ہوئے یہ طیارہ تیار کیا۔

تیار ہونے والے طیارے کے پروں کا پھیلاؤ 65.75 فٹ جبکہ اس کی لمبائی 23 فٹ تھی۔

اس کامیاب پرواز کے ساتھ طلبا نے دنیا کے سب سے بڑے کاغذی طیارے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2013 میں جرمنی کی برونشویگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے قائم کیا تھا۔

Load Next Story