لاہور میں خود کو مسلمان ظاہر کر کے خاتون سے شادی کرنے والا غیر مسلم گرفتار

ملزم کے خلاف پشاور میں مختلف دفعات کے تحت درج ہے جبکہ وہ عدالتی مفرور ہے

لاہور میں پولیس نے مسلم خاتون سے شادی کرنے والے غیرمسلم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے خود کو مسلمان ظاہر کر کے نکاح کیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کر کے دھوکا دہی سے مسلم خاتون سے شادی کرنے والا غیر مسلم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم نے اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے ایک مسلم خاندان میں شادی کی تھی جس کے خلاف پشاور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج جبکہ ملزم عدالتی مفرور ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مسلم اہل خانہ نے ملزم کیخلاف دغا بازی و عیاری سے شادی کرنے پر مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔  ملزم زیاد کیخلاف اسلامی شعار کا مذاق بنانے اور خود کو مسلم ظاہر کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

ملزم زیاد کو ڈولفن ٹیم نے مسلم ٹاؤن سے حراست میں لے کر تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا۔

Load Next Story