آزاد جموں و کشمیر کے غیور عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا ملک دشمن بیانیہ مسترد کردیا
آزاد جموں و کشمیر کے غیورعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔
وادی لیپہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور افواج پاکستان نے ہمارا ساتھ دیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے، ہرمشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور آئندے بھی رہیں گے۔
شہریوں نے کہا کہ کسی ایسے انتشاری گروہ، بیانیے یا سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچائے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رشتہ قربانیوں سے مضبوط ہوا ہے، اسے کمزور کرنے کی ہرکوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا پرچم ہمیشہ ساتھ ساتھ لہراتا رہے گا، آزاد جموں و کشمیرکے عوام بیرونی ایماء پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے انتشاری عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔