ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات؛ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
فوٹو: فائل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
سینیئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث مزید پیشرفت نہ ہو سکی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔