عامر خان سازش کے تحت ہندو لڑکیوں سے شادی کررہا ہے، ہندوتوا تنظیم کا سبق سکھانے کا اعلان
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی ہندو خاتون سے تیسری شادی پر ہندوتوا تنظیم نے انہیں سبق سکھانے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خود کو ایک ہندو تنظیم سے وابستہ قرار دینے والے چند افراد اس معاملے پر اعتراض کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ویڈیو میں مقررین بین المذاہب شادیوں کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر آئندہ بھی اس نوعیت کی شادی ہوئی تو وہ بھرپور احتجاج کریں گے۔
خود کو ہندو تنظیم کا نمائندہ قرار دینے والے شخص نے کہا کہ عامر خان سازش کے تحت ہندو لڑکیوں سے شادی کررہے ہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے عامر خان کے بچوں کا بھی ذکر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔
Hindu Dal:
— Nehr_who? (@Nher_who) July 10, 2026
"The way Amir Khan is getting married again and again is hurting our sentiments
Why is he marrying again for the 3rd time, He is challenging Hindu society"
If he marries again we will teach him a lesson"
Hindtuva scums getting jealous of Aamir getting married😭😭 pic.twitter.com/Ls7Ct30S3t
سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے ویڈیو میں دیے گئے سخت اور دھمکی آمیز بیانات پر تنقید کی ہے۔
تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ان افراد کا تعلق کس ہندوتوا تنظیم سے ہے۔