امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت پر ظہران ممدانی کی عہدیدار کی ایرانی نمائندے سے میٹنگ منسوخ

ارچیلا نے مبینہ طور پر امریکی محکمہ خارجہ یا ظہران ممدانی کو اس ملاقات کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی تھی

امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت پر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے دفتر کی ایک اہلکار کی ایرانی عہدیدار سے طےشدہ میٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔

سٹی جرنل کی رپورٹ کے مطابق نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کی کمشنر، اینا ماریا آرچیلا اور ایک ایرانی اہلکار سے میٹنگ امریکی حکومت کی ہدایت پر منسوخ کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے امیر سعید ایرانی کے ساتھ میئر کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کے دو دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملاقات کرنی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ارچیلا نے مبینہ طور پر امریکی محکمہ خارجہ یا طہران ممدانی کو اس ملاقات کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے سٹی جرنل کو بتایا کہ اس ملاقات کے بارے میں جاننے کے بعد محکمہ خارجہ نے ممدانی انتظامیہ سے ملاقات کی تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ یہ ناقابل قبول ہے۔ محکمہ خارجہ کے دورے کے بعد ارچیلا کو مبینہ طور پر سرزنش کی گئی اور میٹنگ منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا۔

میئر کے دفتر برائے بین الاقوامی امور کے ترجمان نے سٹی جرنل کو بتایا کہ ارچیلا کی ایرانی عہدیدار کے ساتھ ملاقات نہ ہوئی اور نہ ہو گی۔

Load Next Story