جنوبی لبنان کے قصبے پر اسرائیلی حملہ، ایک شخص جاں بحق، دیگر زخمی

ضلع نباتیہ کے قصبے کفررمان میں الدوحہ روڈ پر ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا

جنوبی لبنان میں ایک پک-اپ ٹرک کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک شہری جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ ضلع نباتیہ کے قصبے کفررمان میں الدوحہ روڈ پر ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ اسی علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون نے ایک کار کو بھی نشانہ بنایا، جس سے ایک اور نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے سیڈون شہر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک اور اسرائیلی ڈرون نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ایک پک اپ ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ضلع نباتیہ کے قصبوں چوکین اور کفار دجال کے مضافات میں کچرا اٹھا رہا تھا۔ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ضلع مرجاون کے سرحدی قصبے خیام کے اندر بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جہاں رات بھر یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے آس پاس کا علاقہ لرز اٹھا۔

Load Next Story