داماد کو زہر دے کر قتل کرنے والا شخص گرفتار

مقتول نے موت سے قبل اپنے بیان میں ملزم کو نامزد کیا تھا، ترجمان پولیس

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

داماد کو زہر دے کر قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چپقلش پر اپنے داماد کو زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے داماد کو گندم کی زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا تھا۔ مقتول نے موت سے قبل اپنے بیان میں ملزم کو نامزد کیا تھا۔

پولیس کے مطابق روات پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ دسمبر 2025 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

Load Next Story