راولپنڈی، مسلح ڈاکوؤں نے تاجر سے گن پوائنٹ پر 90 لاکھ روپے لوٹ لیے

پولیس نے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے

راولپنڈی:

تھانہ پیر ودھائی کے علاقے خیابان سرسید میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک تاجر سے 90 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق عدنان نامی تاجر رقم لے کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر تاجر سے 90 لاکھ روپے چھینے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پیر ودھائی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے علاقے میں نصب قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔

Load Next Story