معاز صفدر کے خلاف مقدمہ درج، متنازع بیان مہنگا پڑ گیا
پاکستانی یوٹیوبر معاز صفدر 10 محرم الحرام (یوم عاشورہ) سے متعلق اپنے ایک بیان کے بعد شدید تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔
معروف یوٹیوبر اور بزنس مین معاز صفدر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ نے شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد صارفین کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر حساس اور مذہبی جذبات مجروح کرنے والا انسان قرار دیا۔
معاز صفدر نے ایک ویڈیو پیغام میں اس تنازع پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ، ’’اگر میری باتوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہوں۔‘‘