20 جولائی تک ہر حال میں زندہ رہوں گا، سونم وانگچک کا بڑا اعلان
ماہرِ تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے 20ویں روز اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جولائی تک ہر قیمت پر زندہ رہیں گے۔
سونم وانگچک نے دہلی کے جنتر منتر میں جاری احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’’میں جسمانی طور پر کمزور ضرور ہوں، لیکن اندر سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ 20 جولائی کو ہم پارلیمنٹ کی جانب پرامن مارچ کریں گے اور جمہوریت کے مندر میں اپنی آواز پہنچائیں پہچائیں گے۔‘‘
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ، ’’میں ہر قیمت پر 20 جولائی تک زندہ رہوں گا، اگر آپ نہ آئے اور 20 جولائی کامیاب نہ ہوئی تو میں بھوت بن کر واپس آئوں گا۔‘‘ اس پر شرکا نے بھرپور نعرے بازی کی۔
“...तो फिर मैं भूत बनकर वापस आऊँगा”
— News24 (@news24tvchannel) July 17, 2026
◆ तंतर-मंतर पर भूख हड़ताल करने के दौरान सोनल बांगचुक ने कहा @Wangchuk66 | #SonamWangchuk | Sonam Wangchuk pic.twitter.com/QD3vaqiXxl
دوسری جانب، ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کا وزن مزید 350 گرام کم ہوا، جس کے بعد مجموعی طور پر ان کا وزن تقریباً 9.5 کلوگرام کم ہو چکا ہے۔ ان میں ہلکی پانی کی کمی کی علامات بھی پائی گئیں۔ تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر مکمل طور پر ہوش میں ہیں۔
یاد رہے کہ طبی ٹیم نے ایک روز قبل خبردار کیا تھا کہ طویل بھوک ہڑتال کے باعث سونم وانگچک کی حالت تشویشناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور اگر احتجاج جاری رہا تو اعضا کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔
سوناقشی سنہا کا حمایتی بیان:
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی سونم وانگچک کی حمایت کی جس کے بعد اب کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ وہ ’’اینٹی نیشنل نہیں ہیں‘‘ اور کسی کی حمایت کرنا یا اپنی رائے کا اظہار کرنا ملک سے دشمنی نہیں ہوتا۔
اداکارہ نے کہا کہ اختلافِ رائے کو ملک سے غداری سمجھنا درست نہیں کیونکہ ہر شہری کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے۔
سوناکشی سنہا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی، جہاں بعض صارفین نے ان کی حمایت کی جبکہ دیگر نے ان پر تنقید جاری رکھی۔