پریش راول نے سشانت سنگھ کی موت پر ہونے والی میڈیا کوریج کو ’سرکس‘ قرار دے دیا

انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ کی موت پر جو میڈیا نے سرکس لگایا تھا، اس سے انہیں شدید نفرت تھی۔

بھارتی اداکار پریش راول نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ہونے والی میڈیا کوریج پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پورے معاملے کو ’’سرکس‘‘ بنتے دیکھ کر شدید نفرت محسوس کرتے تھے۔

معروف بھارتی سینئر اداکار پریش راول نے وکی لالوانی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران وہ زیادہ تر نیوز چینلز سے دور رہے جس کی ایک وجہ ان کا بلڈ پریشر بھی تھا۔

گفتگو کے دوران جب میزبان نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد میڈیا کوریج کا ذکر کیا تو اداکار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ، ’’سشانت سنگھ کی موت پر جو میڈیا نے سرکس لگایا تھا، اس سے مجھے شدید نفرت تھی۔‘‘

 

اداکار نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اداکاری کرنے کے بعد اب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے فن پر پہلے سے کہیں زیادہ عبور حاصل کر چکے ہیں، اسی لیے انہوں نے سیاست کے بجائے اداکاری کو ہی اپنی اصل شناخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Load Next Story