حکومت کاروبار تباہ کرنے کے درپے ہے، صدر آل پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن
صدر آل پاکستان گڈز مزدہ اونر ایسوسی ایشن عدیل عباسی نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ اور یکدم اضافہ بلاجواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے کاروبار کو تباہ کرنے کے درپے ہے، جبکہ یہ اشرافیہ کی حکومت ہے جسے نہ عام عوام کا احساس ہے اور نہ ہی کاروبار سے وابستہ افراد کا۔
عدیل عباسی کا کہنا تھا کہ 8 دنوں میں ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے کا اضافہ گڈز ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتلِ عام ہے، جسے وہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، بصورت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوں گے۔