کراچی میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل
ہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا ہو
ہانیہ عامر گزشتہ رات کراچی میں عاصم اظہر اور عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جس کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر سامعین میں موجود تھیں اور کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
انہیں عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتے، ویڈیوز بناتے اور حاضرین کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا ہو۔ ماضی میں بھی ان کی ایسی موجودگی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہے۔