’ان کے پاس نہ بجٹ ہے اور نہ اوقات‘، ’تماشہ 5‘ میں انٹری کی افواہوں پر علیزے شاہ کا جواب
بعض صارفین نے علیزے شاہ کے بے باک انداز کی حمایت کی جبکہ کئی افراد نے ان کے الفاظ کو غیر ضروری اور سخت قرار دیا۔
فوٹو : انسٹاگرام
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ریئلٹی شو ’تماشا سیزن 5‘ میں شرکت سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ علیزے شاہ کو ’تماشا سیزن 5‘ میں دیکھنا چاہتے ہیں، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’’نہ ہی ان کا اتنا بجٹ ہے اور نہ ہی اتنی اوقات۔‘‘