’کچھ خواب سچ ہو جاتے ہیں‘، کارتک آریان نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے پر جذباتی ہو گئے
معروف بالی ووڈ اداکار کارتک آریان، پہلی بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے پر جذباتی ہو گئے۔
کارتک آریان نے فلم ’چندو چیمئن‘ میں بہترین اداکاری پر اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ جیتا تو خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیشنل فلم ایوارڈز میں جیسے ہی بہترین اداکار کے طور پر ان کا نام لیا جاتا ہے تو وہ خوشی سے چیخ اٹھتے ہیں۔ ان کے والدین نے بھی انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی۔
ویڈیو میں ایک جذباتی لمحہ اس وقت بھی دیکھنے کو ملا جب اداکار کی والدہ نے خوشی سے ان کے گال پر بوسہ دیا جس پر وہ بھی جذباتی ہو گئے۔
واضح رہے کہ 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں کارتک آریان کو فلم ’چندو چیمپئن‘ کے لیے بہترین اداکار کا اعزاز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہوں نے ملیالم سپر اسٹار مموٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کیا، جنہیں فلم ’برمایوگم‘ کے لیے بہترین اداکار قرار دیا گیا۔