زنگ آلود تیر سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا، خواجہ سعد رفیق کا طنز

مڑے ہوئے زنگ آلود تیروں سے لومڑی اور گیڈر کا شکار ہوسکتا ہے اور یہ بھی آپ سے نہیں ہوسکتا، ٹویٹ

فوٹو:فائل

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک طنزیہ پوسٹ میں کہا ہے کہ زنگ آلود تیر سے شیر کا نہیں لومڑیوں کا شکار ہوتا ہے اور یہ آپ سے نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں تقریر کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طنزیہ پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ مُڑے تُڑے زنگ آلُود تیر گیدڑوں اور لومڑیوں کا شکار کرسکتے ہوں گے۔

انہوں نے لکھا کہ ان تیروں سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا اور ویسے بھی آپ سے یہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے دوران بلاول بھٹو اب تک دو جلسوں سے خطاب کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں بھی ویسے ہی شیر کا شکار کریں گے جیسے گلگت بلتستان میں کیا تھا۔

 

Load Next Story