گھریلو ملازم پر تشدد کی فوٹیج اور بچے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، مقدمہ درج

چھت کی بغیر پانی کے صفائی کی، جس پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچے کا بیان

راولپنڈی:

گھریلو ملازم پر تشدد کی فوٹیج اور متاثرہ بچے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا جب کہ پولیس نے اس معاملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے کمسن بچے علی جبار کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں  اس نے بتایا کہ مجھے پہلے بھی مارا گیا تھا، جس کے باعث بازو پر سوجن آئی تھی، لیکن اب وہ کم ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم عادل ساجد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی  ہے۔ مقدمے میں بچوں پر تشدد یا بدسلوکی کی دفعہ 328 اے کو شامل کیا گیا ہے۔

ویڈیو گھر کے سامنے فلیٹ کی کھڑکی سے بنائی گئی۔ متعدد مرتبہ بچے پر لوہے کے راڈ سے تشدد کرتے دیکھا ہے۔یہ سب کچھ ویڈیو بنانے والے کی آنکھوں کے سامنے رات کے وقت ہو رہا تھا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کے ساتھ گھر کی بیرونی تصویر اور لوکیشن بھی موجود تھی اور اس میں پولیس سے بچے کی حفاظت یقینی بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ

Load Next Story