افغان طالبان کے زیر تسلط افغانستان ایک ناکام ریاست
(فوٹو: فائل)
افغان طالبان رجیم کے حکومت میں آنے کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہوئی ہے۔
بھارتی تھنک ٹینک ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن نے افغان طالبان کے دور اقتدارمیں افغانستان کی سنگین صورتحال سے خبر دار کر دیا۔ ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق مارچ 2026کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کوغیر قانونی حراستوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا۔
بھارتی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم نے خواتین کی تعلیم پر قدغن لگائی، سابق حکومت کے حامیوں اور اقلیتوں کو بھی حملوں کا سامنا ہے، افغانستان کے سالانہ بجٹ کے ذرائع اور اخراجات کا نظام غیر شفاف جبکہ دیگر شعبوں کا فنڈز بھی اسلحے کی خریداری کیلئے مختص کیا گیا۔
سابق امریکی سفارت کار اور ماہرِ امورِ افغانستان ینی فورزہائمر کے مطابق انسانی حقوق،خصوصاً خواتین،اقلیتوں اور میڈیاکی شدید خلاف ورزیوں کیساتھ ساتھ طالبان کا دہشتگرد گروہوں کو پنا ہ دینا ایک سنگین مسئلہ ہے۔