پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی، عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی جو رپورٹس پیش کرنی ہیں وہ سیشن جج کے سامنے پیش کریں

فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس میں عبوری چالان کو حتمی قرار دیتے ہوئے ٹرائل کے لیئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔

گارڈن پولیس ملزمہ اور اس کے سہولتکاروں کیخلاف حتمی چالان پیش نہ کرسکی۔ عدالت نے عبوری چالان کو حتمی قرار دیدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے مقدمہ ٹرائل کے لیئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی جو رپورٹس پیش کرنی ہیں وہ سیشن جج کے سامنے پیش کریں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں  انمول عرف پنکی، ذیشان اور سہیل کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ ملزمہ کو اس کے گارڈن والے فلیٹ سے 11 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمہ سے تیار شدہ کوکین 1240 گرام برآمد ہوئی۔ ملزمہ سے 15 کیپسول کوکین جس کا وزن 3 سو گرام ہے، برآمد ہوئے۔ ملزمان سہیل اور زیشان ڈرگ ڈیلرا نمول عرف پنکی کےسہولت کار ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story