انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس؛ تفتیشی افسر کیخلاف شکایت درج کرانے کا حکم

مہلت ملنے کے باوجود تفتیشی افسر خود پیش ہوا نہ رپورٹ پیش کی


کورٹ رپورٹر July 18, 2026
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی:

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمے میں عدالت نے تفتیشی افسر کے خلاف شکایت درج کرانے کا حکم دے دیا۔

جوڈیشل کمپلیکس کراچی سینٹرل جیل میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقدمے کا تفتیشی افسر انسپکٹر محمد منصور عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے انمول عرف پنکی کے مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی ریڈر کو تفتیشی افسر کیخلاف شکایت درج کرانے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر کیخلاف زیر دفعہ 166 .174 اور 17 اے تحت شکایت درج کرائی جائے۔

واضح رہے کہ  تفتیشی افسر نے عدالتی شوکاز نوٹس کے باوجود چالان جمع نہیں کرایا۔ گزشتہ سماعت پر انسپکٹر منصور نے عدالت سے مہلت لی تھی، تاہم مہلت ملنے کے باوجود تفتیشی افسر نہ خود پیش ہوا نہ چالان پیش کیا نہ کوئی رپورٹ پیش کی۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں انمول عرف پنکی مفرور تھی جب کہ ملزمہ کا بھائی اور سہولت کار بری ہوچکے ہیں۔