اسرائیلی فوجی بنجمن نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں، اپوزیشن رہنما
اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر گولن نے کہا کہ اسرائیلی فوجی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس پارٹی کے چیئرمین گولن نے ایکس پر کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں، بشمول الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو ملٹری سروس سے استثنیٰ اسرائیلی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو، بیزلیل سموٹریچ اور بین گویر کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کو ترک کر رہی ہے۔
گولن نے کہا کہ نیتن یاہو! ہم انتخابات میں آپ کی جگہ لینے آ رہے ہیں۔
گولن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں متنبہ کیا کہ نیتن یاہو کی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے دھماکا خیز مواد میں تبدیل کر رہی ہے۔