لاہور میں مکان کی چھت گر گئی

حادثے میں ایک ہی گھر کے چار افراد زخمی ہوئے، تمام کی حالت خطرے سے باہر جکہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو 1122

لاہور کے علاقے شالیمار روڈ پر قائم مکان کی چھت گرنے کے حادث؁ میں بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے شالیمار روڈ پر واقع غوثیہ چوک پر آباد پٹھان کالونی میں ایک گھر کی چھت گرنے کا حادثہ پیش آیا جس پر ریسکیو رضاکار فوری موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔

زخمیوں میں سے دو کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعے میں زخمی افراد کی شناخت رجب 3 سال، زینب 35 سال، شاہد  35 سال، مجاہد 20 سال کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع نہیں، اپریشن مکمل کر لیا گیا۔

Load Next Story