آزاد کشمیر میں انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے، لیاقت بلوچ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کر دیا، نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متنازع بنا کر کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام کے مہرے ہیں اور دونوں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کنٹرولڈ، ہائبرڈ اور انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راولا کوٹ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ہی پائیدار حل ہے، جماعت اسلامی موجودہ حالات میں بھی پُرامن مذاکرات اور ثالثی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Load Next Story