صدر ٹرمپ کی تقریروں پر سٹہ کھیلنے والا وائٹ ہاؤس اہلکار کی نوکری ختم

یہ واضح نہیں کہ ٹیلی پرامپٹر آپریٹر نے استعفیٰ دیا یا اس کو نوکری سے نکالا گیا ہے

امریکا میں وائٹ ہاؤس میں ٹیلی پرامپٹر آپریٹر کے فرائض انجام دینے والا اہلکار اب وفاقی حکومت کے ملازم نہیں رہے۔ ان پر اندر کی معلومات استعمال کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی تقریر سے متعلق سٹے کھیلنے کا الزام تھا۔

وائٹ ہاؤس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گیبریئل پیریز اب وفاقی حکومت میں کام نہیں کرتے۔ تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ گیبریئل نے عہدے سے استعفیٰ دیا یا ان کو نکالا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گیبریئل کو اس ماہ کے ابتداء میں معاملہ سامنے آنے پر بلا معاوضہ رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

اے بی سی نیوز کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ کی تقریروں سے متعلق معلومات تک رسائی ہونے کی وجہ سے سٹے میں ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ جیتے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے انسائیڈر ٹریڈنگ کی ان رپورٹس کو انتہائی افسوس ناک اور شرمناک قرار دیا۔

Load Next Story