میر رضا علی قتل کیس: تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے اہم ثبوت مل گیا
پی ای سی ایس سوسائٹی بلاک 2 سے رہائشی نوجوان میر رضا علی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم جمعہ کو ایک بار پھر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ایس پی گلشن اقبال غلام شبیر سرکی بھی تفتیشی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم اور کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران ایک پستول کا کور بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیم واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ تلاش کرنے کے لیے علاقے میں سرچنگ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے رہائشی مغوی نوجوان 25 سالہ میر رضا علی کی لاش بدھ کو گلستان جوہر تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 2 شادی قلعہ شادی ہال کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی۔